اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد ٹولے داعش نے یمن پر ’’ولایت صنعا‘‘ کے عنوان سے حکومت کے خواب دیکھتے ہوئے یمن کے حوثیوں کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
داعش نے ایک ویڈیو کلیپ جاری کر کے حوثیوں کے خلاف جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
اس دوران روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کی حمایت میں یمن کے خلاف سعودی عرب کا اتحاد اس ملک میں القاعدہ اور داعش کے استحکام کا باعث بنے گا۔
انہوں نے کہا: یمن پر سعودی حملے براہ راست واشنگٹن کی حمایت میں ہو رہے ہیں۔ اور ان کا نتیجہ اس علاقے میں القاعدہ اور داعش کے مضبوط ہونے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا: امریکہ کبھی بھی حاضر نہیں ہوتا کہ وہ داعش کو جنم دینے میں اپنے کردار کا اعتراف کرے۔
واضح رہے کہ دھشتگرد ٹولے داعش کو عراق اور شام میں منہ کی کھانی پڑی ہے اور عراق اور شامات پر دولت اسلامیہ کا خواب دیکھنے والوں کو جب عراق و شام اپنی قتلگاہ نظر آئے تو یمن کا رخ کیا یقینا یمن بھی داعش اور القاعدہ کی قتلگاہ ہو گا اور حوثی شیعہ انہیں وہاں بھی ناکوں چنے چبوائیں گے۔








